| کون کہتا ہے غموں کی دھوپ میں تنہا جلا |
| جسم و جاں کے ساتھ میرا دل مرا سایہ جلا |
| باہمی ربط و تعلق کی ضرورت دیکھئے |
| ٹوٹ کر ہی پیڑ سے سوکھا ہوا پتا جلا |
| میں یہی سمجھا مری قسمت کا تارا ہے یہی |
| آسماں سے ٹوٹ کر جب کوئی سیارہ جلا |
| بجلیاں تو صرف میرا آشیاں سمجھیں اسے |
| ہائے میری زندگی کا سارا سرمایہ جلا |
| کس قدر حسرت بھری نظروں سے دیکھاہے حبیب |
| میں نے اپنے آشیاں کا ایک اک تنکا جلا |
معلومات