ایسا سسٹم بنا کے رکھا ہے |
حق سبھی کا دبا کے رکھا ہے |
ہے حلالہ کہیں کہیں تملیک |
کیا تماشا لگا کے رکھا ہے |
یہ تفرقہ ہے اختلاف نہیں |
جس نےسب کو لڑا کے رکھا ہے |
میں بھی ان حادثوں میں مر جاتا |
اک دعا نے بچا کے رکھا ہے |
سبھی مذہب کی بات کرتے ہیں |
دین گویا بھلا کے رکھا ہے |
چندہ کرتے ہیں شان سے حضرت |
اک مدرسہ بنا کے رکھا ہے |
مسئلہ کچھ نہیں ہے چندے سے |
جو کمیشن دبا کے رکھا ہے |
معلومات