عثمان پر جو لعنتی تہمت لگائے گا |
وہ مستحق ہے نار کا دوزخ میں جائے گا |
شیطان کا ہے چیلا وہ قیدی ہے نفس کا |
کوئی جحیم سے نہ اسے پھر بچائے گا |
کر کے دراز ان پہ زباں اپنی بد زبان |
محشر میں منہ نبی کو وہ کیسے دکھائے گا |
عثمان پر ہے راضی خدا اور مصطفی |
گستاخ ان کا خلد کی بُو تک نہ پائے گا |
عثمان کا ہی پیار ہے معیار خلد کا |
عثمان کا محب ہی فقط خلد پائے گا |
عثمان کا محب ہے یہ عاجز با حمدِ رب |
یہ نام قبر و حشر میں بھی کام آئے گا |
معلومات