شرق و غرب نے منظر وہ حسین دیکھا ہے
آپﷺ کی مبارک آمد سے نور پھیلا ہے
عام ہو گئی جب یکتا پرستی کی دعوت
شرک و کفر کا پھر عالم سے زور ٹوٹا ہے
ہیں عرب عجم، اعلی ادنی سارے اک صف میں
اونچ نیچ کا بھی باقی نہ کوئی جھگڑا ہے
دین حق نے جو بخشی جاودانی ہے سب کو
خاص و عام نے یکساں حق کو پھر جو پایا ہے
پائے گا وہی ناصؔر عاشقی محمدﷺ کی
جس نے جزبوں کو اپنے قلب میں ابھارا ہے

0
36