| یاد کچھ کیا دلائے گی چائے |
| اب تو بس جی جلائے گی چائے |
| میں کسی شام تیرے گھر آؤں |
| تو مجھے کیا پلائے گی چائے؟ |
| انگلیاں رکھ کے میرے ہاتھوں پر |
| تو کسی دن گرائے گی چائے |
| میں کہیں سے جو جام لے آؤں |
| تو کیا اس میں ملائے گی چائے؟ |
| جان لینا کے مجھ سے روٹھی ہے |
| جب وہ رو کر بنائے گی چائے |
معلومات