| جو دل میں رہتے تو جان میری ہمیں نہ فکرِ ثواب ہوتی |
| نہ خواب آنکھوں میں سوتے جگتے نہ زندگی یوں عذاب ہوتی |
| ہوئی ہے الفت یوں تم سے ایسے کوئی پکارے خدا کو جیسے |
| نہ دل لگاتے نہ چوٹ کھاتے نہ فکرِ آخر خراب ہوتی |
| جو آپ کہتے بتاؤ مجھ کو صلہ بھی دو گے مری وفا کا |
| میں دل کو رکھتا ہتھیلیوں پر تو جان میری گلاب ہوتی |
| جو در سے تُو نے اٹھایا ہم کو کسی کو ہم پر ترس نہ آیا |
| نہ تُو ستاتا نہ دل جلاتا نہ عاشقی یوں عتاب ہوتی |
| تُو رشکِ لیلٰی تُو رشکِ شیریں تُو حورِ جنت تُو رشکِ دنیا |
| جو دیکھ لیتا تُو میری جانب تو دنیا ساری کباب ہوتی |
| وصال کو ہم ترس گئے ہیں کبھی تو آؤ کہ ہم کھڑے ہیں |
| خوشی منا کر جو گیت گاتے نہ دید تیری سراب ہوتی |
معلومات