آج جنم ہے میرے سجن کا
گام لگا ہے دہر میں اُن کا
نور دلوں کا ذکرِ نبی ہے
دینِ نبی ہے سورج دن کا
دہر میں دیکھیں تابانی ہے
شیطاں ہوا ہے دارِ محن کا
آمنہ جایا دہر میں آیا
جس کو شرف ہے رب سے ملن کا
ان کو ملی لولاک سے ہستی
حق میں اُن کے نعرہ کن کا
آئے ہیں آقا خوشیاں منائیں
فوق سے بالا جانا جن کا
پیارے نبی محمود ہیں میرے
ذکر عُلیٰ ہے دہر میں جن کا

15