بڑے عالی ہیں رتبے عثمان کے |
صحابی وہ نبیوں کے سلطان کے |
ہیں امت پہ احسان عثمان کے |
کہ ہیں آپ جامع بھی قرآن کے |
وہ داماد نبیوں کے سلطان کے |
کہ قربان جائیں بس اس شان کے |
خلیفہ نبی کے ہیں وہ تیسرے |
بڑے مرتبے اعلی عثمان کے |
خدا سے اُنہیں وعدہ حُسنٰی ملا |
نبی سے ہیں پروانے رضوان کے |
نبی نے دی ایسی انہیں شان کہ |
زمانے ہیں دیوانے عثمان کے |
بفضلِ خدا عاجز و اقربا |
ہیں نسلوں سے دیوانے عثمان کے |
معلومات