میں ہر شام و سحر ہر پل
تمہیں آواز دیتا ہوں
میں تنہائی کے صحرا میں
عجب پرچھائیوں کا یوں تعاقب کرتے کرتے اب
نہ جانے کس جہاں میں گم
صدائیں دیتا ہوں تمہیں
مگر مجھ کو بتاؤ تو
مری آواز کیا تجھ تک نہیں آتی
نہیں آتی ؟

0
17