| جل رہا تھا طاق میں، وہ دیا کہاں گیا؟ |
| خواب تھا گلوں بھرا، اے خدا کہاں گیا؟ |
| روشنی کی منتظر رات جاگتی رہی |
| قافلہ تو ساتھ ہے، راستہ کہاں گیا؟ |
| آنکھ میں رہا تھا جو، عکس ہم سے کھو گیا |
| ڈھونڈھتے رہے سدا آئینہ کہاں گیا؟؟ |
| در کہاں وہ گھر کہاں میں بھی اب کہاں رہا |
| نقشِ پا جو تھا یہاں نقشِ پا کہاں گیا؟ |
معلومات