دل جو عاشق ہو گیا مولا علی سرکار کا |
مول بے حد بڑھ گیا یارو دلِ بیکار کا |
والله مجھ پر ہو گیا فضلے خدا ئے مصطفیٰ |
جب ثنا خواں ہو گیا میں آپ کے دربار کا |
مصطفیٰ شہرِ علم ہیں اور در وازہ علی |
یا علی کے حق میں ہے فرمان یہ سرکار کا |
دنیا میں آتے ہی دیکھا چہرا ئے خیرالبشر |
یا علی کوئی نہیں ثانی ترے دیدار کا |
دیکھنا تیری طرف ہے زندگی ایمان کی |
سن رکھا ہے میں نے یہ جملہ نبی سرکار کا |
یا علی عتیق عاجز پر نگا فرمائیے |
دین پر قائم رہے یہ نعت خواں دربار کا |
معلومات