| سینہ کو عشقِ محمدؐ سے سجا رکھا ہے |
| شکر ہے دورِ فتن میں بھی بسا رکھا ہے |
| شرک و بدعت کے رویوں سے بنائی دوری |
| ہم نے اغیار سے دامن کو بچا رکھا ہے |
| جان و اولاد سے بڑھکر ہے عقیدت دل میں |
| پیارے آقاؐ کی محبت کو سدا رکھا ہے |
| بُعد بھی چاہے نبوت کے زمانہ سے ہو |
| آپؐ کے فیض کو رب نے پہ روا رکھا ہے |
| چاہتا ہے اسے ناصؔر وہ عطا کرتا ہے |
| خیر ہو کارِ رسالت سے جڑا رکھا ہے |
معلومات