| صبر کو اختیار کرتے ہوئے |
| مر گئے انتظار کرتے ہوئے |
| عشق جی لے تو کتنا جی لے گا |
| دشت پر انحصار کرتے ہوئے |
| دیکھ یوں انگلیاں نہ جھڑ جائیں |
| میرے دکھ کو شمار کرتے ہوئے |
| عین ممکن ہے دل ہی کھو بیٹھیں |
| رابطہ استوار کرتے ہوئے |
| کاش پل بھر کو سوچ لیتے ہم |
| آپ کا اعتبار کرتے ہوئے |
معلومات