تقلید و پیروی میں بھلے آنکھ بند کر
اپنے حقوق کے لیے آواز تو اٹھا
بے جا تو اور لوگوں پہ مت اعتراض کر
جانا تجھے جدھر ہے بھلے ہی ادھر تو جا
جس بات پر سبھی کو بہت ہی ملال ہے
کیسی عجیب بات ہے اس پر تو خوش ہوا
گر یوں ہی آنکھ بند رکھی تو نے کچھ دنوں
تو پوچھ بھی نہ پاۓ گا برباد کیوں ہوا

0
190