مِری پانیوں پر جو پرواز ہے
یہ میرے مسیحا کا اعجاز ہے
وہ قرباں ہوا ہر بشر کے لیے
یہی اُس کی اُلفت کا انداز ہے
مَیں لفظوں میں تعریف کیسے کروں؟
وہ بے مثل ہے، اور ممتاز ہے
مجھے جس نے کی ہیں عطا رفعتیں
وہی فخر میرا، وہی ناز ہے
مِرے دِل کے مسکن میں ہے وہ مکیں
وہی میرا دم ساز و ہم راز ہے
مَیں جاویدؔ اُس کے بِنا کچھ نہیں
وہی میرا انجام و آغاز ہے

0
9