مِرا جان و دل تم پہ قربان احمد رضا خاں
بچایا ہمارا ہے ایمان احمد رضا خاں
قلم اپنے سے تو نے کاٹی ہے باطل کی گردن
ملا تم سے ہے حق کا عرفان احمد رضا خاں
لکھی مدح و توصیف سرکار کی تو نے ایسی
کیے تر ہمارے ہیں مژگان احمد رضا خاں
تو نے اپنے ہر ایک فرمان سے دل میں ڈالی
نبی کی کیا الفت و شان احمد رضا خاں
دیے جام ہیں عشق احمد سے بھر بھر کے ہم کو
لکھا نعتیا ایسا دیوان احمد رضا خاں
عطائے نبی سے سمندر تھا تو علم کا اک
جہاں نے لیا تیرا فیضان احمد رضا خاں
ہے ارمان عاجز کو بھی دید تیری کا آقا
کرم ہو پئے شاہِ جیلان احمد رضا خاں

0
5