مجھ کو خود میں کھو جانے دے
جو ہوتا ہے ہو جانے دے
آنکھیں جھیل سی لگتی ہیں
مجھ کو ان میں سو جانے دے
میں نے مان لیا چل سُن
جاتا ہوں میں تو جانے دے
اک غلطی ہی سہی میری
ظالم عشق وہ جانے دے
کاشف آج بڑا چُپ تھا
یادِ یار کو جانے دے
---------------------
وزن : فعلن فعْل فعولن فع
بحرِ : ہندی/ متقارب مربع مضاعف
شاعر: کاشف علی عبّاس
© 2023 جملہ حقوق بحق شاعر محفوظ©

0
56