جس نےؓ نانا جانؐ کی پائی محبت کو سلام
جو نواسہؓ پر عطا، اس دست شفقت کو سلام
مرتضیؓ کے شیر کی ہے عرش عظمت کو سلام
فاطمہؓ کے لاڈلے کی بام رفعت کو سلام
چاند و سورج، عرش ہو یا فرش سب ماتم کناں
اعلی و کبری کربلا کی اس شہادت کو سلام
خوشنما حسنین ؓ کی صورت چمن میں گل کھلے
خلد کے سارے جوانوں کی قیادت کو سلام
والدہؓ محشر میں بن جائے گی خاتون بہشت
آپؐ ہیں مولی علیؓ سے اس بشارت کو سلام
ظلم و استبداد کا کیسے کیا ڈٹ کر دفاع
عزم و استقلال، پامردی، شجاعت کو سلام
شائبہ دنیا سے رغبت کا نہ کچھ ناصؔر رہا
راہ حق پر جاں لٹانے کی عقیدت کو سلام

0
23