آپ فیضانِ نورِ خدا فاطمہ
سایۂ مصطفیٰ مجتبیٰ فاطمہ
بے مثال آپ حاجت روا فاطمہ
نور و رحمت حبیبِ خدا فاطمہ
سب جہانوں کی ہیں آپ پیرانی ماں
آپ زوجِ علی مرتضیٰ فاطمہ
دے کے شکرانہ حسنین کا لے لئے
ساری امت کی بخشش رِہا فاطمہ
کچھ اماموں کا صدقہ عطا کیجیئے
پیارے حسنین کے والِدہ فاطمہ
ہیں درودِ خدا نسل پر آپ کی
نسل پر آپ کی ہم فدا فاطمہ
ہے یہ احسان سب سے بڑا آپ کا
عام بخشش ہمیں کی عطا فاطمہ
فرش سے عرش تک حُکم ٹلتا نہیں
آپ کا آپ کا آپ کا فاطمہ
میرے ماں باپ کو خُلدِ فردوس میں
اپنے دامن میں رکھنا سدا فاطمہ
اختیار آپ کو رب نے بخشے ہیں سب
کچھ ہمیں بھی عطا ہو دعا فاطمہ
پیر و مرشد کی تلقین ہے یہ ذکؔی
آسرا ہیں بڑا سیدہ فاطمہ

0
2