| یہ جو عوام میں فقرہ عام ہے سیاست |
| میرے ملک کی تو بلکل خام ہے سیاست |
| گالم گلوج بن چکی ہے یہاں کا شیوہ |
| ہاں اس لیے تو یاں کی بدنام ہے سیاست |
| بدنام کر دیا ہے عیاروں نے اسی کو |
| ورنہ تو ایک پاکیزہ نام ہے سیاست |
| دشوار ہے بہت گر لیڈر امین ہے تو |
| چوروں کے لے تو اک اچھا دام ہے سیاست |
| گمراہ کرتی ہے غافل کو یہ اور بھی بڑھ کے |
| بارِق ہو گر یہ دل تو الہام ہے سیاست |
معلومات