اے نام نہاد مولوی! |
جو نشہ چڑھا ہے اتر جائے گا |
غفلتوں کا دور گزر جائے گا |
تجھ سے منافق کی پکڑ ہو گی جب |
تو ہی بتا تب تو کدھر جائے گا |
جھوٹا ہی کہلائے گا دنیا میں وہ |
اپنے کہے سے جو مکر جائے گا |
ہر جا ہی دنیا میں ہاں عبرت کے ہی |
تو نشاں پائے گا جدھر جائے گا |
ناز نہ کر اپنی مکاری پر |
تنکوں کی مانند بکھر جائے گا |
اللہ تو مالک ہے جہانوں کا سن |
اللہ سے کیا تو بے خبر جائے گا |
توبہ کرو توبہ میں رحمت ہے حسن |
توبہ کرے گا جو سنور جائے گا |
معلومات