| آپ ہر گز نہیں، آپ کب آتے ہیں؟ |
| میری کھڑکی میں تو ابن_ شب آتے ہیں |
| اس کے ہر دلعزیزوں کی فہرست میں |
| بس مجھے چھوڑ کر اور سب آتے ہیں |
| میں سمجھتا ہوں، آتے ہیں میرے لئے |
| اور وہ ہیں، کسی کے سبب آتے ہیں |
| ہم تو ایسی عیادت نہیں چاہتے |
| لوگ مر جاتے ہیں، آپ تب آتے ہیں |
| اس کی اردو زمانے میں ممتاز ہے |
| شعر جتنے بھی ہیں سب غضب آتے ہیں |
معلومات