عشق قرآن ہو گیا صاحب
رب کا احسان ہو گیا صاحب
بعد مدت کے فصل گل آئی
باغ ذیشان ہو گیا صاحب
یاد تیری، نہ جائے گی دل سے
میرا ایمان ہو گیا صاحب
جو بھی آیا غریب خانے پر
میرا مہمان ہو گیا صاحب
کچھ مسلمان ہو گیے کافر
کتنا نقصان ہو گیا صاحب
یاد کیجے سنہرے ماضی کو
حال ویران ہو گیا صاحب
کل تلک جو فقیر تھا ازہر
آج سلطان ہو گیا صاحب
**iasahmad*

1
161
Please like and share and comment