سرکار کا صدقہ ہی یہ توقیر بشر ہے |
مداح تمہارا شہا تابندہ گو ہر ہے |
ہر وقت مرے پیش نظر تیرا ہی در ہے |
دامان نظر میرا یوں خوشبوؤں سے تر ہے |
سرکار کی مدحت میں ہمیشہ ہی رہوں میں |
آقا کی محبت ہی مرا زاد سفر ہے |
عصیاں کے تلاطم میں شہا ڈوب رہا ہوں |
اے چارہ گر آجا ئیے بس تجھ پہ نظر ہے |
دکھ درد کے مارے ہوے پاتے ہیں وہاں چین |
واللہ عتیق ایسا نبی پاک در ہے |
معلومات