گناہوں کی بخشش ہے ملتی وہاں پر
برستے ہیں بادل کرم کے جہاں پر
وہی تو مدینہ ہے نوری مدینہ
وہی تو مدینہ ہے نوری مدینہ
ترستی ہیں آنکھیں جسے دیکھنے کو
ہے ہر دل کی خواہش جسے چومنے کو
وہی تو مدینہ ہے نوری مدینہ
وہی تو مدینہ ہے نوری مدینہ
زمانے کی ملتی ہے ہر ایک نعمت
نہیں پھر کسی کو ہے پڑتی ضرورت
وہی تو مدینہ ہے نوری مدینہ
وہی تو مدینہ ہے نوری مدینہ

0
10