| وہ دعا ' اے مرے یار ! کامل نہیں |
| اشک اخلاص کے جس میں شامل نہیں |
| ایسی دولت سے نانِ جویں خوب ہے |
| جب سکونِ دل و جان حاصل نہیں |
| کیسے دے گا وہ درسِ محبت بھلا |
| جو حقیقت میں خود اِس کا حامل نہیں |
| عزم کامل میسر ہے تجھکو اگر |
| سارے سنسار میں کچھ بھی مشکل نہیں |
| شوق مرنے کا ہے تو بنو غوطہ زن |
| عشق کے بحر کا کوئی ساحل نہیں |
معلومات