مرے پیارے نبی سرور مٹھن منٹھار یا حضرت
بلا لو مجھ کو بھی اپنے در و در بار یا حضرت
تمہیں پر ہے بھروسہ یا رسول الله مرا ہردم
ترے جیسا نہیں کوئی مرا غمخوار یا حضرت
مرے بس میں نہیں کچھ بھی مدد فرمائیے میری
حوالے آپ کے کرتا ہوں میں گھر بار یا حضرت
متاع اپنی حجاب غفلتوں میں کھو رہا ہوں میں
شفا دو مرضِے عصیاں سے میں ہوں بیمار یا حضرت
میں اپنے نفس امارہ سے چھٹکارا کروں حاصل
عتیق اپنے کو دو ایسی کوئی تلوار یا حضرت

0
56