وَجْہِ کَون و مَکَاں آپ کی ذات ہے |
شَاہدِ کُن فَکَاں آپ کی ذات ہے |
نُورِ اوّل تُمہی، خَلْقِ سَابِق تُمہی |
آخِرِ مُرسَلاں آپ کی ذات ہے |
آپ مُہرِ نَبوت، اِمامِ رُسُل |
خَاتِمُ الْاَنْبِیا آپ کی ذات ہے |
جِس کی قَسمِیں اُٹھائے خُدا کی کِتاب |
صَادِقِ با صَفا آپ کی ذات ہے |
کون کیسے کرے حَمد تُجھ سی بَیاں |
حَامدِ بے رِیا آپ کی ذات ہے |
جِن کا ڈَنْکا بجے ہر مَکان و زَماں |
فَاتِحِ کُل جَہاں آپ کی ذات ہے |
مِٹ گیا زورِ باطِل تِرے نام سے |
ماحِیِ بُت کَدَاں آپ کی ذات ہے |
کوئی تُجھ سا نہیں اے حَبیبِ خُدا |
قاسِمِ رحمَتاں آپ کی ذات ہے |
صِرف تیرا سَہارا ہے مَظلوم کو |
حَافِظِ بے کَسَاں آپ کی ذات ہے |
ہاں وسِیلہ نہیں کوئی تیرے سِوا |
شَافِعِ عَاصِیاں آپ کی ذات ہے |
دُور کردو قَساوَت غُلَامَان کی |
طَاہِرِ کَج دِلاں آپ کی ذات ہے |
معلومات