میرے مولا کا اگر مجھ پر کرم ہو جائے گا |
اک قصیدہ مدحِ مولا میں رقم ہو جائے گا |
سیدہ کے در پہ تارے اور ملائک کی قسم |
جو بھی سجدہ ریز ہوگا محترم ہو جائےگا |
ان کے در کی سر جھکا کر نوکری کرتے رہو |
ورنہ اک دم میں ہوا سارا بھرم ہو جائےگا |
بغضِ اہلبیتؑ کا انجام ہونا ہے برا |
اک نہ اک ہر ادارہ کلعدم ہو جائےگا |
معلومات