چلو آؤ چلتے ہیں طیبہ نگر کو |
وہاں نور ملتا ہے قلب و نظر کو |
وہ باران رحمت وہ نوری فضائیں |
جہاں چین ملتا ہے قلب و جگر کو |
سنہری وہ جالی ہرا ان کا گنبد |
بڑا چین دیتے ہیں ہر خوش نظر کو |
میں پہنچوں وہاں پر وہیں ٹھہر جاؤں |
وہیں موت آ جاۓ مجھ بے ہنر کو |
رہوگے مدینہ سے تم دور کب تک |
چلو فکر چھوڑو اٹھو اب سفر کو |
مدینہ کو بخشی خدا نے فضیلت |
دکھائی نہ دیگی کسی کج نظر کو |
معلومات