| آرزو ہے جستجو ہے مکہ جاؤں ایک دن |
| آب و دانہ شہر مکہ کا میں کھاؤں ایک دن |
| ہے تمنا میرے دل کی اے مرے پروردگار |
| لوٹ کے جب گھر کو آؤں پھر سے جاؤں ایک دن |
| یہ سناہوں ہیں وہاں پر غمزدوں کے دلربا |
| جاکے ان کو داستاں اپنی سناؤں ایک دن |
| نعت انکی ہی لکھوں میں نعت انکی ہی پڑھوں |
| نعت کے صدقے ہی میں جنت بھی پاؤں ایک دن |
| اے مرے رب مجھ کو پہنچا دے حرم کی سرزمیں |
| جا کے کعبہ تیرے در پے سر جھکا ؤں ایک دن |
معلومات