رہبر و رہنما ہے علی گڑھ اسِکول
علم کا مے کدہ ہے علی گڑھ اسکول
فکر نعمان اک لیکے آئے یہاں
علم و فن کا شجر پھر لگائے یہاں
پیکرِ علم و فن اب ہوں پیدا یہاں
بادلِ علم و فن تو برس اب یہاں
اب پھلے اے خدا یہ علی گڑھ اسِکول
رہبر و رہنما ہے علی گڑھ اسِکول
علم کا مے کدہ ہے علی گڑھ اسکول
دینِ حق کی روش پر چلا اے خدا
تیرے دیں کے لیے کردیں ہم جاں فدا
گھر میں ہوں یا کہیں، یاد ہو تو سدا
ہو کشنگنج میں چرچہ اس کا سدا
کر قبولَ اے خدا یہ علی گڑھ اسِکول
رہبر و رہنما ہے علی گڑھ اسِکول
علم کا مے کدہ ہے علی گڑھ اسکول
کرتے ہیں یہ علی چرچہ ہو ہر گلی
محنتیں کرتے ہیں سر شہر وردی بھی
شفقتیں کرتے ہیں سر رجب رضوی بھی
یہ پھلے اب دعا ہے منور کی بھی
اب یہاں ہو سدا یہ علی گڑھ اسکول
رہبر و رہنما ہے علی گڑھ اسِکول
علم کا مے کدہ ہے علی گڑھ اسکول

43