رات جتنی کالی ہو اتنی سحر نزدیک ہے |
اور اگر کچھ فرق بھی ہے تو بہت باریک ہے |
قومِ موسیٰ نے بنایا دو ارب کو یرغمال |
حاملِ قرآن تیری اور کیا تضحیک ہے |
آنے والا دور کیسا ہے خدا کو علم ہے |
مَیں تو جو کچھ دیکھتا ہوں عالمِ تاریک ہے |
عالمی بنکوں سے قرضہ لیتی ہیں اقوامِ نَو |
ہم سے وہ برتاؤ گویا قرض نہ ہو بھیک ہے |
مسلم اُمّہ کو مٹا دو عالمِِ تکوین سے |
مغربی اقوام کی با ضابطہ تحریک ہے |
کیا ارادے ہیں ترے اے مالکِ کون و مکاں |
زیر دستوں کے لئے صدیاں ہوئیں تعویق ہے |
بیٹھے ہیں راہوں میں کب سے ہو کبھی تو التفات |
یہ بھی نا ممکن ہؤا تو جو بھی ہو گا ٹھیک ہے |
شاید اک دن رنگ لائے گا شہیدوں کا لہو |
حکمِ ربیّ ہے سدا ایمان رکھ لا تقنٰطُو |
معلومات