| یہ بدر الدجی ﷺ پر ہے ختم نبوت | 
| یہ شمس الضحی ﷺ پر ہے ختم نبوت | 
| نہیں آپ ﷺ کے بعد کوئی نبی ہو | 
| حبیب خدا ﷺ پر ہے ختم نبوت | 
| بلند جاہ و منصب پہ فائز ہیں آقا ﷺ | 
| شہ انبیاء ﷺ پر ہے ختم نبوت | 
| بنا کر ہے رحمت اتارا خدا نے | 
| شہ مصطفی ﷺ پر ہے ختم نبوت | 
| پرے بام رفعت کے شہرہ چلا ہو | 
| شہ مجتبی ﷺ پر ہے ختم نبوت | 
| رہا عرش تا فرش جلوہ انہیں ﷺ کا | 
| کہ خیرالوری ﷺ پر ہے ختم نبوت | 
| کریں پیش ناصؔر درودوں کا ہدیہ | 
| یہ صل علی ﷺ پر ہے ختم نبوت | 
 
    
معلومات