یہ در ہے درِ مصطفیٰ دوستو
مخیر یہاں کی فضا دوستو
عطاؤں سے دامن بھرے دیکھ لیں
ہیں سلطاں نبی کے گدا دوستو
ہیں زائر جو حاضر سخی کے لئے
سجی اُن کے لب پر ثنا دوستو
مدینے میں رہتی سدا ہے بہار
یہاں رحمتوں کی گھٹا دوستو
وسیلہ ہے ذکرِ نبی کا بھلا
ہے مقبول جس سے دعا دوستو
شفاعت گرِ ہر اُمم مصطفیٰ
یہ دیکھیں خدا کی رضا دوستو
کرم سے خدا کے یہ بابِ سخا
جو دائم ہے رہتا کھلا دوستو
چمکتے ہیں طالع اسی کے سدا
ملی جس کو اُن کی عطا دوستو
نبی کے کرم ہیں یہ محمود پر
جو کرتا ہے اُن کی ثنا دوستو

0
4