غزل
چشمِ خُوباں ایاغ کی صُورت
زلف دُودِ چِراغ کی صُورت
نرم و نازک وجود صندل سا
اک سراپا ہے باغ کی صُورت
لطف نازک نفیس ہونٹوں کے
دو لبَالَب ایاغ کی صُورت
اس پری چہرہ کے تقابل میں
چاند دکھتا ہے داغ کی صورت
شکل و صورت حسیں پری چہرہ
قد و قامت ہے تاغ کی صورت
رفتہ رفتہ عیاں ہوئی مجھ پر
زندگی اک سراغ کی صُورت
آپ شامل ہو میرے جیون میں
ایک رَوشن چِراغ کی صُورت
شعر لِکھے شؔہاب رُومانی
خوب استاد داؔغ کی صُورت
شہاب احمد
۱۹ جنوری ۲۰۲۲

0
115