چاند چمکا ہے رات سے دور رہ کر |
دل بھی دھڑکا ہے بات سے دور رہ کر |
اب چمک مجھ میں باقی ہے ایسے، جیسے |
چمکے کنگن پر ہات سے دور رہ کر |
قید ہو جاتے کب کے ہم بھی تو لیکن |
دیکھی دنیا جو گھات سے دور رہ کر |
عشق خالص ہو جیت ملتی ہے لیکن |
اِس انا جیسی مات سے دور رہ کر |
دور تک تم بھی دیکھ پاؤ گے لیکن |
دیکھنا اپنی ذات سے دور رہ کر |
کامران |
معلومات