| عشق ہے یا بلا ہے کیا کہیے |
| ضبط کی انتہا ہے کیا کہیے |
| اُس کی آنکھوں کی نیم خوابی میں |
| درد ہے رت جگا ہے کیا کہیے |
| گونجتی ہے جو اب بھی کانوں میں |
| میرے دل کی صدا ہے کیا کہیے |
| پارسائی ہے نارسائی تک |
| وصل میں سب روا ہے کیا کہیے |
| ایک چہرے کے ہیں کئی چہرے |
| ' کون اچھا بُرا ہے کیا کہیے' |
| سَر جھُکانا جہاں نہیں ممکن |
| دل وہیں پر جھُکا ہے کیا کہیے |
| شہرِ جاویدؔ چھوڑے عرصہ ہوا |
| کچھ خبر نہ پتا ہے کیا کہیے |
معلومات