ہم خیالوں کی لاج رکھ لیتا
خستہ حالوں کی لاج رکھ لیتا
جاتے جاتے پکار ہی لیتا
جانے والوں کی لاج رکھ لیتا
مے کدے میں تو ساتھ ہوتے تھے
ہم پیالوں کی لاج رکھ لیتا
جن سے روشن ہوئی تری دنیا
ان اجالوں کی لاج رکھ لیتا
جو محبت میں تیرے کام آئے
کچھ حوالوں کی لاج رکھ لیتا
میری آنکھوں میں دیکھ تو لیتا
اِن سوالوں کی لاج رکھ لیتا
امر جانا ترا اٹل ٹھہرا
رونے والوں کی لاج رکھ لیتا

0
59