| تم حسن کی حدت ہو کرشمہ ہو جدا ہو |
| افلاک کا تحفہ ہو تم رب کی عطا ہو |
| غازے کا تبسم ہو تتلی کی قبا ہو |
| تم قوس میں ڈھلتی ہوئی رنگوں کی عبا ہو |
| تم حور ہو جنت کی تم عکس سبا ہو |
| تم چاند کا ہالہ ہو آہو کی ادا ہو |
| تم ساز ہو سنگت کا تم درس وفا ہو |
| تم ربط ہو قدرت کا تم راز خدا ہو |
| جو سوچ کی راتوں میں چلی آتی ہے چھپ کے |
| وہ دن کا اجالا ہو وہ باد صبا ہو |
| وہ جس کے تصور سے مہکتا ہوں میں دن رات |
| وہ پھول ہو خوشبو کا وہ رنگ حنا ہو |
| جس عکس سے آتی ہے صدا عشق کی مجھ کو |
| جگنو ہو وہ ہستی کا بلبل کی نوا ہو |
| تم دھوپ سی نکھری ہوئی صد رنگ پری ہو |
| تم نور کے سانچے میں ڈھلی رقص سبا ہو |
معلومات