اس کے اپنوں کا لہجہ بہت سرد تھا
یہ رویہ ہی اس شخص کا درد تھا
اس قدر کرب میں بھی وہ زندہ رہا
اس نے ثابت کِیا، واقعی مرد تھا
روح بھی کپکپائی اسے دیکھ کر
سر سے پاؤں تلک اس قدر زرد تھا
جس کو موت آئی ہے آج تنہائی میں
اس چمکتے زمانے کا اک فرد تھا
باوفا تھا جو، سب سے ہی لڑتا رہا
بے وفاؤں کے جگ میں "وفا گرد" تھا

0
3