ہم آلِ مصطفیٰ کے ادنیٰ غلام ہیں |
آتے خدا سے جن پر دائم سلام ہیں |
عترت کے چاند سارے لعلِ جہان ہیں |
بابا جو اُن کے پیارے خیر الانام ہیں |
ہیں شیر مصطفیٰ کے حیدر علی جلی |
درجے ہیں جن کے اعلیٰ اونچے مقام ہیں |
مرحب کے سر پہ کاری تھی ضرب حیدری |
فتحِ مبین والے حیدر کے کام ہیں |
من کنتُ حکم صادر جو ہے کیا گیا |
مولا علی اسی سے میرے امام ہیں |
حسنین ابنِ حیدر زہرہ کے پھول دو |
جن پر درود رب کے آتے مدام ہیں |
قائم حسین نے ہے دینِ مبیں کیا |
کربل میں درجے رنگیں جن کے تمام ہیں |
محمود شان اُن کی قرآں کرے بیاں |
قدرت سے جن کو حاصل اقدارِ تام ہیں |
معلومات