سب سوال کرتے ہیں
خواب ٹوٹ جائیں تو
ہم سفر سے راہوں میں
ہاتھ چھوٹ جائیں تو
زندگی ٹھہرتی ہے؟
چاہیں یا نہ چاہیں ہم
سانس چلتی رہتی ہے
لوگ ملتے رہتے ہیں۔۔
میں مگر یہ کہتا ہوں
منزلوں کی چاہت میں
خواب تو ضروری ہیں
راہ عشق میں تب تک
ہم سفر ضروری ہے
جب تلک ہمیں دل کی
منزلیں نہ مل جائیں
یہ بھی اک حقیقت ہے
سانس چلتے رہنا ہی
زندگی نہیں ہوتا
پیار کرنے والوں سے
رابطہ ضروری ہے
باخدا ضروری ہے
جس کو کہہ سکیں اپنا
ویسا کوئی دنیا میں
جاں فزا ضروری ہے

0
107