بیج اپنے دل میں پیار کا بوتا ہے یا نہیں ؟ |
وہ اپنی عقل پیار میں کھوتا ہے یا نہیں ؟ |
اس سے چھپا کے زخم میں رکھتا ہوں اس لیے |
احساس اس کو درد کا ہوتا ہے یا نہیں ؟ |
یہ جاننے کی جستجو دل میں ہے ہر گھڑی |
وہ میرے دکھ میں بھی کبھی روتا ہے یا نہیں ؟ |
خوشبو مرے بدن کی لحافوں میں رہ گئی |
اب میرے بعد وہ انہیں دھوتا ہے یا نہیں ؟ |
اس نے کہا کہ نیند بھی تم لے گئے مری |
اب دیکھنا ہے وہ کبھی سوتا ہے یا نہیں ؟ |
طوفان سے نکال کے لایا تو ہے مجھے |
ساحل پہ لا کے مجھ کو ڈبوتا ہے یا نہیں ؟ |
معلومات