دل نشیں اک تجھی سے الفت ہے
تیری یادوں سے مجھ کو چاہت ہے
لمحہ لمحہ تری ضرورت ہے
یہ محبت ہے یا اذیت ہے؟
ایسا ڈوبا ہوں تیری الفت میں
آ بھی جا اب تری ضرورت ہے
یہ محبت نہ میری دو پل کی
آخری سانس تک کی چاہت ہے
چھوڑ دوں کیسے دلربا تجھ کو
تو ہی تو آخری محبت ہے
میرے دل سے نہ تو بری ہوگی
یہ مرے عشق کی عدالت ہے
میری خوشیوں کا قتل کرکے تو
جارہی ہے ؟ تو جا اجازت ہے
دور جب سے ہوا ہے وہ ، رہبر
لمحہ لمحہ مرا قیامت ہے

0
13