بدل نقشہ بدلنے والے آقا میری حالت کا |
مرے دل میں بسا دے شوق بس نعت و تلاوت کا |
بناؤ دولتِ دیں کا مجھے بھی ما لدار آقا |
کہ باڑا بٹتا ہے کو نین میں تیری سخاوت کا |
طعامِ خلد کیا دے گا مزا تیرے گداؤں کو |
نرالا ہے مزا آقا کے ٹکڑوں کی حلاوت کا |
مرا ہو حرفِ آخر یا رسول الله ترا نغمہ |
رہے صلے علٰی وردم نہیں طالب کرامت کا |
خدا بخشے گا مجھ جیسے خطا کاروں کو بھی والله |
مرے آقا کے سرپہ ہوگا جب سہرا شفاعت کا |
ترے عتیق بسمل کی یہی فریاد ہے تجھ سے |
خدا را یا رسول الله نظارہ دو زیارت کا |
معلومات