کاوشیں جب سرخرو ہونے لگی
تو ستائش چار سُو ہونے لگی
ساتھ بھی تقدیر کا ملتا گیا
"پھر ہماری جستجو ہونے لگی"
طنز کرنے والے اپنے دوست ہوں
ہاں مگر پاسِ عدو ہونے لگی
سجدہ کی تاثیر کے کیا کہنے تب
چشم نم کر کے وضو ہونے لگی
سورما میدان میں لڑنے سے ہی
فن، مہارت دو بدو ہونے لگی
شیخیوں سے تو ہزیمت ہو چلی
درمیاں، میَں میَں تُو تُو ہونے لگی
گر کَہیں ناصؔر کہ تُو ہی بس حسیں
شاعری میں کیا غلو ہونے لگی

0
101