سونچ سمجھ کر بولو بچوں
منہ نہ ایسے کھولو بچوں
صبح سویرے اُٹھ جاؤ تم
اٹھتے ہی منہ دھولو بچوں
ناخن کاٹو بال بناؤ
صاف ہمیشہ ہولو بچوں
اچھی صحت کی چاہت ہے تو
رات میں جلدی سو لو بچوں
بیج محبت کا ہر دل میں
خلق سے اپنے بولو بچوں
بات کرو ہر اک سے ایسے
پیار محبت گھولو بچوں
طیب کی اک بات سنو تم
سب سے اچھے ہولو بچوں

0
82