| پوچھیے منڈی سے حیوان کی قیمت کیا ہے |
| اور بتائیں مجھے انسان کی قیمت کیا ہے |
| کر دیے جائیں جہاں پر بڑے عاقل پاگل |
| خود ہی سوچو وہاں نادان کی قیمت کیا ہے |
| میں نے دیکھا ہے کئی حاکموں کو بکتے ہوئے |
| اے مرے دوست تری جان کی قیمت کیا ہے |
| دیتے پھرتے ہو ملاقات کے دعوت نامے |
| تم کو معلوم ہے مہمان کی قیمت کیا ہے |
| بیچ دیتے ہیں سبھی کوڑیوں کے بھاؤ کلیم |
| آج کے دور میں ایمان کی قیمت کیا ہے |
معلومات