کعبے کو روز جلاتے ہو |
دلِ زہرا کو دکھلاتے ہو |
تم دل سے کتنے مسلم ہو |
یہ روز ہمیں بتلاتے ہو |
تم پہرے لگا کے تربت پر |
زہرا کو روز ستاتے ہو |
تم جس کا کلمہ پڑھتے ہو |
اُس کے ہی گھر جو جلاتے ہو |
ہو رشتہ دار یزیدوں کے |
قبروں پر ظلم کراتے ہو |
تم چوم کے روضہ سرور کا |
زہرا کی قبر گراتے ہو |
شفقت یہ پوچھے امت سے |
کیوں زہرا کو تڑپاتے ہو |
معلومات